نیوایئر پولو کپ، احسن اینڈ کو نے نور پور کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 6 جنوری 2017 17:18

نیوایئر پولو کپ، احسن اینڈ کو نے نور پور کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیوایئر پولو کپ کے سلسلے میں اہم میچ میں احسن اینڈ کو نے نور پور کی ٹیم کو 8-2 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اب اتوار کو احسن اینڈ کو کا مقابلہ بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن کی ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ سب سڈری میں امپریل شوگر کا مقابلہ باڑیز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیوایئرپولو کپ کے سلسلے میں آخری لیگ میچ کھیلا گیا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ثاقب خان خاکوانی، اعظم حیات نون، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احسن اینڈ کو کی ٹیم نے پہلے میچ سے ہی نور پور کے خلاف جاندار کھیل پیش کیا۔پہلے دو چکر میں احمد علی ٹوانہ نے چار گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

دوسرے چکر میں احسن اینڈ کو کی طرف سے عاطف یار ٹوانہ نے مزیدایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں نورپور کی طرف سے احسن جاوید شیر نے دو گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں احسن اینڈ کو کی طرف سے مزید دو گول سکور ہوئے۔ اسی طرح چاروں چکروں کے اختتام تک احسن اینڈ کو نے 8 جبکہ نور پور کی ٹیم نے دو گول سکور کیے۔ احسن اینڈ کو کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے پانچ جبکہ عاطف یار ٹوانہ نے تین گول سکور کیے جبکہ احسن جاوید شیر نے نور پور کی طرف سے دونوں گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :