پیمرا کا ٹی وی چینلوں کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا آغاز
صحافیوں کی تربیت کے لئے پروگرام تشکیل دیا ہے‘ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ پروگرام میں میڈیا کے تمام شعبوں سے متعلق افراد شریک ہوسکتے ہیں،چیئرمین پیمرا ابصار عالم
جمعہ 6 جنوری 2017 18:17
(جاری ہے)
پیمرا ضابطہ اخلاق پر مجوزہ تربیتی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئر مین ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پیمرا کے تربیت کارمختلف ٹی وی چینلوں کے رپورٹروں، پروڈیسروںاور انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ جامع مباحثہ کا انعقاد کریں گے اور پیمرا ضابطہ اخلاق پر ان کے علم، رائے اور ردِ عمل کو جاننے کی کوشش کریں گے اسی طرح ضابطہ اخلاق پر اُن کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالات کا جواب بھی دیا جائیگا۔
اس حوالے سے پہلی تربیتی نشست کا آغاز 13جنوری 2017کواسلام آباد سے کیا جائیگاآنے والے دنوں میں دیگر شہروں میں بھی ٹی وی چینلوں کے ساتھ ایسی ہی تربیتی نشستو ں کا اہتمام کیا جائیگاپیمرا کی ٹیمیں وہاں موجود ٹی وی چینلوں کے دفاتر کا دورہ کریں گی اور وہاں بھی ایسی ہی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائیگا۔پیر کو ہونے والی تقریب میں ملک کے ممتاز صحافی پینل ڈسکشن میں شامل ہوں گے جس کے موضوعات میں ’میڈیا: آزاد مگر کم ذمہ دار‘، ’جعلی تحریر اور جعلی تصویر: سوشل میڈیا کے صحافت پر پڑنے والے منفی اثرات‘، ’ریٹنگ بالمقابل سچائی: کیا پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی پیروی کر رہا ہی ‘شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.