چوہدری شجاعت،پرویز الٰہی کی بھانجی سابق رکن اسمبلی جیدہ خالد انتقال کر گئیں

دل کے عارضہ کے باعث بھارت میں زیر علاج تھیں ، جسد خاکی لاہور لایا جائیگا

جمعہ 6 جنوری 2017 18:22

چوہدری شجاعت،پرویز الٰہی کی بھانجی سابق رکن اسمبلی جیدہ خالد انتقال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی بھانجی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی جیدہ خالد خان انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جیدہ خالد خان دل کے عارضہ میں مبتلا تھی اور ان دنوں بھارت میں زیر علاج تھی جہاں ان کا انتقال ہو گیا ۔ مرحومہ کا جسد خاکی بھارت سے لاہور لایا جائے گا ۔