پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مری کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ

جمعہ 6 جنوری 2017 18:31

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مری کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے سالگرہ کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی وائی او تحصیل مری کے صدر شفقت عباسی ،پی وائی او مری سٹی کے صدر شاہد عباسی،سہیل احمد راجپوت،خرم چغتائی،فیصل سید،ضامن ملک اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ۔پی وائی او تحصیل مری کے راہنمائوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو کامیاب کرنے میں ہر قسم کی قربانی دینے کا اعلان کیا۔