دوسری اصغر خان گالف چیمپئن شپ پشاور میں شروع‘پہلے روز طارق محمود کی برتری

جمعہ 6 جنوری 2017 18:43

دوسری اصغر خان گالف چیمپئن شپ پشاور میں شروع‘پہلے روز طارق محمود کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) انٹرنیشنل گالفر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان طارق محمود نے پشاورکے پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہونیوالی دوسری اصغر خان گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز 2 اوور پار 74 سکور کے ساتھ برتری حاصل کرلی ہے گزشتہ روز مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح پی اے ایف کے نائب صدر ائر کموڈور نثار احمد نے شاٹ لگا کر کیا ان کے ہمراہ پی اے ایف گالف کورس کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد ابوبکر اور گروپ کیپٹن اشتیاق بھی موجود تھے ‘تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے 150 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں پہلے روز طارق محمود نے پہلے نو ہولز پر2 اوور پار 30 کا سکور کیا اور دوسرے 9 ہولز پر 2 اوور پار 38 کا سکور کیا ‘3 ہینڈی کیپر طارق محمود نے 3 برڈیز سکور کیں جبکہ ہول نمبر تین ‘چار گیارہ ‘چودہ اور پندرہ پر سنگل بوگی بنائی‘اسلام آباد کے ہی ملک پرویز چار اوور پار 76 کے سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ زبیر حسین چار حسین چار اوور پار 76 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ‘ملک پرویز نے دو برڈیز اور چھ بوگی بنائیں انہوں نے پہلے نو ہولز پر ایک اوور پار 37 کا سکور کیا جبکہ دوسرے نو ہولز پر 3 اوور پار 39 کا سکور کیا ‘زبیر نے 4 بوگی بنائیں‘ انہوں نے نو ہولز ایک اوور پار پر 35 جبکہ دوسرے نو ہولز پر تین اوور پار 39 کا سکور کیا نیٹ مقابلوں میں 10 ہینڈ کیپر رحمت اللہ چار انڈر پار پر 68 سکور کے ساتھ پہلے جبکہ نثار اللہ 3 انڈر پار 69 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘میجر جمشید 72 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہةے ‘عنایت اللہ یوسفزئی بھی 72 کے سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ‘بارش کے باوجود گالفرز نے انتہائی ہمت کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور پہلا رائونڈ مکمل کیا ‘چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کے روز منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :