پنجاب صوبہ بھر میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی

جمعہ 6 جنوری 2017 19:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیو الے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ کے مختلف شہروں اور ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں میں شیشہ حقہ فروغ پا رہا ہے جس میں استعمال ہونے والا مواد انتہائی زہریلا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی حدود میں کھلے عام پبلک مقامات ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ ، پارکوں اور کیفے کلبوں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے کے مطابق اس کی خلاف ورزی کے مرتکب اور کاروبار میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :