میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر واپڈا سٹور بنانے کے خلاف لیسکو کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم معطل

جمعہ 6 جنوری 2017 19:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر واپڈا سٹور بنانے کے خلاف لیسکو کا 4کروڑ88لاکھ 44ہزار کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے لیسکو کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالتی سماعت کے دوران لیسکو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میانی صاحب قبرستان کی ایک کنال سے زائد ا راضی پرواپڈا سٹور نہیں بنایاگیا معدالت نے واپڈا سٹورکی جگہ کو میانی قبرستان کی جگہ قرار نہیں دیا، لیسکو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنگل بنچ نے واپڈا سٹور بنانے پر کرایہ میں لیسکو کی رقم منجمد کر دی جبکہ کرایہ کی آدھی رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے، لیسکو کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس ابھی زیر سماعت ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا جس پر عدالت نے سنگل بنچ کے لیسکو کی رقم منجمد کرنیکا حکم کالعدم قرارد یتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :