فنڈز کی عدم دستیابی،پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی کردی

جمعہ 6 جنوری 2017 21:03

فنڈز کی عدم دستیابی،پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے فنڈز کی عدم دستیابی اور ناقص اسٹرکچر کے باعث پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ہاکی لیگ کرانے کے لئے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں اس کے ساتھ ساتھ مارچ اپریل میں قومی ٹیم مقررہ تاریخوں میں چار ملکی ٹورنامنٹ اور اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی قومی ٹیم بیس مارچ کوآسٹریلیا میں چارملکی ٹورنامنٹ اور اپریل میں اذلان شاہ کپ میں حصہ لے گی ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کو لیگ کیلئے این او سی بھی نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :