سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنا دیا جائے ،سابق کپتان رمیز راجہ

جمعہ 6 جنوری 2017 21:09

سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنا دیا جائے ،سابق کپتان رمیز ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) سابق کپتان رمیض راجا نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رمیض راجا نے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹی20 میچوں میں اپنے آپ کو منوا لیا ہے اس لئے انہیں تینوں فارمیٹس میں ذمے داری دی جا سکتی ہے۔ مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہو ئے رمیض راجہ نے کہا کہ یہ آئیڈیل وقت ہے کہ وہ کھیل کو خیرباد کہہ دیں، یونس خان بھی ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچیں۔

متعلقہ عنوان :