پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند

جمعہ 6 جنوری 2017 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی ارہی ااور کے ایس ای 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 60 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 755 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 65 کروڑ 87 لاکھ 65 ہزار 156 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 550 حصص کا اضافہ رونماء ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48800 اور 48900 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے 49038.23 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 112.12 پوائنٹس کی تیزی سے 26661.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 153.46 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 372.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 75.88 پوائنٹس کے اضافے سے 20923.20 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 71.88 پوائنٹس کی تیزی سے 19413.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 120.70 پوائنٹس کے اضافے سے 23207.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 140 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 225.60 روپے کے اضافے سے 5124.60 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی سودے بھی 49.43 روپے کی تیزی سے 1038.13 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 270 روپے کی مندی سے 5630 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 100 روپے کی کمی سے 4200 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 13.27 روپے سے شروع ہو کر 14.26 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 3 کروڑ 9 لاکھ 96 ہزار حصص کے سودے 17.70 روپے سے شروع ہو کر 18.71 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 43 کروڑ 7 لاکھ 24 ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 20 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 54 ارب 40 کروڑ 74 لاکھ 86 ہزار 155 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 95 ارب 1 کروڑ 69 لاکھ 1 ہزار 910 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :