سکھر،سنی ایکشن کمیٹی کی کال پر کشمیر ، شام اور برما میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ

جمعہ 6 جنوری 2017 21:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) سنی ایکشن کمیٹی پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح کشمیر ، شام اور برما میں جاری انسانیت سوز مظالم کے سدباب اور اہلسنت رہنما مولانا معاویہ اعظم ، مفتی نجیب اللہ ، مولانا عبدالکبیر سمیت سمیت دیگر ذمہ دار ان و کارکنان کو جبری لاپتہ کرنے والے عمل کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے مکی مسجد مینارہ روڈ سکھر سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا احتجاجی مارچ کی قیادت سید غازی پریل شاہ بخاری ، علامہ عبدالکریم مری ، علامہ محمد رمضان نعمانی ، پیر عبدالحق چاچڑ ، علامہ ثناء اللہ حیدری ، سید رشید احمد شاہ بخاری ، مولانا غلام نبی عثمانی ، قاری خالد حسین رحمانی و دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کو معاملہ انتہائی سنگین ہے اس پر حکومت کو سنجیدہ ہونے پڑیگا رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے بیٹے مولانا معاویہ اعظم سمیت دیگر اہلنت رہنمائوں کو مختلف اضلاع سے اٹھا کر گھوم کر دیا گیا ہے انکے ورثاء شدید پریشانی کے عالم میں ہیں اگر وہ کسی کیس میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ایک سازش کے تحت اہلسنت مسلک کا میڈیا ٹرائل کر کے انہیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے انہوں نے برما، کشمیر ، شام میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :