سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 10جنوری تک ملتوی

جمعہ 6 جنوری 2017 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد پر مشتمل دورکنی بینچ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ شرجیل انعام میمن 28 جنوری کو ملک واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ شرجیل انعام میمن کی واپسی سے کا ٹکٹ بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹر نے انہیں بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے ۔جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ بیڈ ریسٹ ملک میں بھی ہوسکتا ہے ۔عدالتی حکم کے مطابق ضمانت کا وقت ختم اور زر ضمانت ضبط ہوچکی ہے۔بار بار توسیع دینے پر عدالت 15 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کرچکی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت میں توسیع نہیں ہوگی 10 جنوری کو احتساب عدالت کا بینچ باقاعدہ سماعت کرئے گی.۔#