سندھ ہائی کورٹ ، ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 9جنوری کو ہوگی

جمعہ 6 جنوری 2017 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے لیے 9جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور فوری سماعت کے لئے منظورکیا جائے عدالت نے درخواست منظوت کرتے ہوئے 9 جنوری کی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کردی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت ریفری جج نعمت اللہ پھلپھوٹو کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :