ضلع حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 16 رکنی ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

جمعہ 6 جنوری 2017 23:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) محکمہ صحت سندھ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ضلع حیدرآباد میں ایڈز کی بیماری سے بچاؤ کے پروگرام کو موثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی سربراہی میںایک 16 رکنی ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کمیٹی کے سربراہ ہو نگے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ، سول اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ایس ایس پی حیدرآباد ، پروفیسر ڈرماٹالوجی ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، انفارمیشن آفیسر، ایجوکیشن آفیسر، سینٹرل جیل حیدرآباد کے سپرنٹینڈنٹ ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ،سماجی تنظیم کا نمائندہ ،سینیر پیتھالوجسٹ ، پریس کلب حیدرآباد کے صدر ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا نمائندہ اور منیجرصوبائی پروگرام ایس اے سی پی کمیٹی کے رکن ہوں گے -

متعلقہ عنوان :