لاہور،سی ٹی ڈی کی کار روائی، گلشن اقبال پارک دھماکہ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 6 جنوری 2017 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال پارک دھماکہ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مشاہد اللہ اورخانزیب شامل ہیں دونوں ملزمان کا تعلق جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گلشن اقبال پارک دھماکہ کے بعد سی ہی سی ٹی ڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدوجہد میں مصروف تھی اور بالآخر کامیابی کی شکل میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ گلشن اقبال پارک میں دھماکہ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔(سعید)