فاٹا بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں قائداعظم سکائوٹس گیمز اورپریذیڈنٹ گولڈ میڈل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 6 جنوری 2017 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) فاٹا بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں قائداعظم سکائوٹس گیمز اورپریذیڈنٹ گولڈ میڈل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں تقریب گزشتہ روز جی ایچ ایس سول کوارٹرز میں منعقد ہوئی اس موقع پر فاٹا کے ڈائریکٹر ایجوکیشن و ڈی سی فاٹا بوائز ایسوسی ایشن حاجی ہاشم خان ‘ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز ‘صوبائی صدر فاٹا سکائوٹس‘فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری ‘اے ڈی سکائوٹس اعوان حسین ‘ڈپٹی پراونشل سیکرٹری فاٹا ‘سپورٹس آفیسر ایوب خان سمیت دیگر شخصیات‘سکائوٹس لیڈر و دو سو سے زائد سکائوٹس بچوں نے شرکت کی ‘اس موقع پر ہاشم خان اور نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب سپورٹس ڈائریکٹوریٹ فاٹا کے زیر اہتمام سرگرمیاں پہلے سے زیادہ منعقد کی جائیں گی جس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں آخر میں انہوں نے سکائوٹس میں گولڈ میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :