کشمیر، فلسطین ، شام، عراق اور یمن کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحاد امت ناگزیر ہے، لیاقت بلوچ

جمعہ 6 جنوری 2017 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو شام، ترکی، برما اور کشمیر میں جاری خونریزی، دہشت گردی پر پریشانی اور گہری تشویش لاحق ہے، شام کے تاریخی شہر حلب پر ہونے والی اندھا دھند بمباری سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی ہے جس پر عالم اسلام میں صدمہ اور غم کی کیفیت ہے ۔

(جاری ہے)

اس سنگین صورتحال پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ عالمی برادری صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحاد امت ناگزیر ہے تاکہ کشمیر، فلسطین ، شام عراق ، یمن کے مسائل حل ہوں۔