نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد صوبائی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ، انتخابات میں جتنے بھی وعدے کئے پو رے کریں گے، ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند بانگ دعوے کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں کام پرتوجہ دے رہیں

صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کا بیان

جمعہ 6 جنوری 2017 23:47

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد صوبائی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ہے، ہم نے انتخابات میں جتنے بھی وعدے کیئے ہیں ان کو ایک ایک کرکے پورا کیا جائے گا۔ ماضی کہ حکومتوں کی طرح بلند بانگ دعوے کرنے کی بجائے ہماری حکومت حقیقی معنوں میں کام پر تاجہ دے رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نلتر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر یں گے جس کے بعد گلگت شہر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال مزید بہت ہو جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام وزراء وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کی قیادت میں خطہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔ گلگت بلتستان کو تر قی یا فتہ اور مثالی خطہ بنا نے میں کو ئی کسر نہیں رکھی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں پینے کے صا ف پا نی کی فراہمی ، بنیا دی ، صحت کے مراکز کے قیا م سمیت دیگر مسا ئل حل کئے جا رہے ہیںاور عوام کی محرومیوں کا ازا لہ کیا جا ئیگا ، انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں حکو متوں نے گلگت بلتستان کے دیہی علا قوں کی پسما ند گی دور کر نے کیلئے موثر اقدا مات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام بنیا د ی سہولتوں سے آج تک محروم ہیں ، انشا ء اللہ مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خطے کی وسیع تر مفاد اور تر قی یا فتہ بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :