شہید ہونے والا مظفر احمد انتہائی بہادر اور قابل فخر نوجوان تھا ، سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق

کشمیری نوجوان اپنے عوام کو جابروں کے تسلط سے نجات دلوانے کے لئے عظیم مشن کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں ، بیان

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہیدہونے والے نوجوان مظفر احمد نائیکوکوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظفر احمد کو فوجیوں نے ضلع بڈگام کے علاقے ماچھواہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئی کے دوران شہید کر دیا تھا۔

سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اوربعد میںجعلی مقابلوںمیںشہیدکیاجاتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوںکے حوالے سے انتہائی بدنام ہے اور جب بھی کوئی آزادی پسندنوجوان اس کے ہاتھ لگتاہے تواسے جعلی مقابلے میںشہید کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے کہاکہ ماچھواہ کے رہائشیوںکابھی یہی کہنا ہے کہ مظفراحمد فوج کے ساتھ جھڑپ میںشہیدنہیںہوابلکہ اسے جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔

حریت چیئرمین نے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنے گرم گرم لہو سے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیںلہذا کشمیری عوام پر اب ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عظیم شہداء کے خون کے ساتھ کسی کو بیوفائی کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میںجاری بیان میں مظفر احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شہداء کامقدس لہو ایک ضروررنگ لائے گا۔ انہوںنے کہا 6 جنوری 1993کے شہدائے سوپور کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث فوجی اہلکاروں کوآج تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ 6جنوری 1993کو بھارتی فورسزنے سوپور قصبے میں آگ لگا کر 60سے زائد شہریوں کو شہید اور ساڑھے تین سو سے زائد دکانوں ،مکانوںاور عمارتوںکو نذر آتش کردیا تھا۔