اوم پوری کی موت پر ممبئی کی فلم نگری اداس

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:50

اوم پوری کی موت پر ممبئی کی فلم نگری اداس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) بھارتی فلموں کے سینئر اداکار اوم پوری کے انتقال پر ممبئی کی فلم نگری اداس ہوگئی، معروف بھارتی اور پاکستانی اداکاروں نے اوم پوری کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

41برس تک بالی ووڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اوم پوری کی موت پر سب ہی فنکار اداس ہیں، اور نکا کہنا تھا کہ بھارتی فلمی صنعت کا ایک بڑا نام رخصت ہوا۔

فلم انڈسٹری اوم پوری کے رخصت ہونے پر سوگوار ہے۔معروف بھارتی اداکاروں نے ٹوئیٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا، اتنا زندہ دل انسان کیسے یوں دنیا سے رخصت ہوسکتا ہے۔شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ اوم پوری کے قہقہے ہمیشہ یاد رہیں گے، فلم انڈسٹری ان کو بہت مس کرے گی۔

متعلقہ عنوان :