شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس پر کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان سمیت 6دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 جنوری 2017 13:25

شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس پر کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ..

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جنوری۔2017ء) شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان سمیت 6دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان شاہد اللہ اور خانزیب کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ انکے ساتھیوں نے حملہ کرکے انھیں چھڑا لیا تھا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فیصل آباد روڈ پر چھاپا مارا تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ جوابی فائرنگ میں فرار ہونے والے شاہد اللہ اور خانزیب سمیت 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور 3موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔یاد رہے کہ 28 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاو¿ن میں پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی جانے والی کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ سال بھی اپنے متعدد دعوو¿ں کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔