دمشق کے نواح میں گولہ باری سے 2 افراد ہلاک

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:55

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے پر گولہ باری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق مدایا کے علاقے میں گولہ باری کے اس واقعے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق دمشق کے شمال مغرب میں واقع مدایا کا علاقہ 2015ء سے حکومتی فورسز کے زیرمحاصرہ ہے اور یہاں موجود فتح الشام کے باغی اور بشارالاسد کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں گزشتہ ایک ہفتے سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم وقفے وقفے سے اس کی خلاف ورزی کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :