فلوریڈا ،ْایئرپورٹ پرفائرنگ کرنے والا سابق امریکی فوجی نکلا

اندھادھندفائرنگ کرنیوالے ملزم اسٹیبان سینٹیاگوپر داعش کی خاطر لڑنے کیلئے دبائو ڈالے جانے کا انکشاف

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:13

فلوریڈا ،ْایئرپورٹ پرفائرنگ کرنے والا سابق امریکی فوجی نکلا

فلور ریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) فلوریڈاکے ائیرپورٹ پرفائرنگ کرکے پانچ افرادکوہلاک کرنیوالا سابق امریکی فوجی نکلا ،ْاندھادھندفائرنگ کرنیوالے ملزم اسٹیبان سینٹیاگوپر داعش کی خاطر لڑنے کیلئے دبائو ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹوپرپیش آیا جہاں اسٹاروارزکے کرداروں جیسے کپڑے پہنے دہشتگرداسٹیبان سینٹیاگو نے فائرنگ کی ۔

ملزم الاسکاسے فلوریڈاآیاتھااورجہاز میں مسافروں سے بھی اسکاجھگڑاہواتھا۔دہشت گردنے لاونج میں پہنچنے کے بعدباتھ روم جاکرپستول لوڈکیااورباہرآکراچانک لوگوں کے سروں کانشانہ لیکرگولیاں برسانا شروع کردیں اورپھرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کاتعلق نیوجرسی سے ہے تاہم اسکا حالیہ پتہ فلوریڈاکے علاقے سے بتایاگیاہے۔