قائداعظم انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہو گا

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) ایڈمور قائداعظم انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کل اتوار سے کراچی گالف کلب میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں 300 کے قریب گالفرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اور ان کے درمیان امیچورز، لیڈیز، جونیئرز اور سینئرز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ ایڈمور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق یہ ایونٹ سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :