مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت تاحال لوڈشیڈنگ جیسے سنگین بحران ختم نہیں کر سکی ‘مسلم لیگ ن کے قائدین نے چھ ماہ اور بعد میں دو سال کے اندر بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال لوڈشیڈنگ کی گھمبیر صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکتا

آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:06

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت تاحال لوڈشیڈنگ جیسے سنگین بحران ختم نہیں کر سکی حالانکہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے چھ ماہ اور بعد میں دو سال کے اندر بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال لوڈشیڈنگ کی گھمبیر صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔

پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات سے یہ واضع ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے پاکستان میں سیاسی دھماکہ ہونے کے قریب ہے جس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے جس پر قابوپانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیارضوان الیاس عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں مساوی بنیادوں وسائل کر خرچ کرئے تاکہ آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا عمل بحال ہو سکے لیکن حکومت کی طرف سے تاحال اس حوالہ سے کوئی قابل قدر اقدام نہیںکیا جارہا ہے بلکہ الیکشن سے قبل جو اعلانات کیے گئے وہ بھی پورے نہیں ہو سکے جس سے حکومت کی کارکردگی پر ابھی سے انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمسلم کانفرنس نے ماضی میں ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے اقدامات کیے آج تک آزادکشمیر کے اندر کوئی بھی حکومت اتنا ریلیف فراہم نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ان جیسا مدبر، ذہین اور اعلیٰ سیاسی سوچ و بصیرت رکھنے والالیڈر موجود نہیں ۔