فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ایم فل/ لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈیکے داخلوں کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایم فل/ ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی (سرما و بہار )کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق این ٹی ایس کا گیٹ جنرل ٹیسٹ داخلوں کے لئے قا بل قبول ہوگا۔ یونیورسٹی کسی قسم کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کرے گی۔ ترجمان نے طالبات کو ہدایت کی کہ مزید معلومات کے لیے وہ یونیورسٹی اور این ٹی ایس(NTS) کی ویب سائٹ کاوزٹ کریں۔