جنید جمشید نے اسلام کے احیاء کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں

تعزیتی ریفرنس سے مولانا حسین احمد اعوان،عبد الرب امجداور اسلم صدیقی ودیگرکا خطاب

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام سینئر کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹائون میں ایک تعزیتی ریفرنس مشہور اسلامی سکالر جنید جمشید کی یاد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا حسین احمد اعوان نے کی جبکہ مولانا قاری محمد اسلم صدیقی، مولانا عبد الرب امجد اور حافظ شعیب الرحمن ، مفتی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مشہور اسلامی سکالر ممتاز نعت خوان جنید جمشید نے اسلام کے احیاء اور فروغ کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ انتہائی ناقابل فراموش ہیں حافظ شعیب الرحمن اور جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنید جمشید جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی دینی اسلامی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنید جمشید عظیم دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جنید جمشید عظیم دینی خدمات کے حوالے اور شہادت پاکر امر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :