لاہور ،ْگیپکو میںغیر قانونی بھرتیوں کے کیس راجہ پرویز اشرف سمیت تین ڈائریکٹروں کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) احتساب عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت13جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تین ڈائریکٹروں کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت میں سماعت کے دوران پیپکو کے سابق ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ سمیت چھ ڈائریکٹر پیش ہوئے تاہم سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تین ڈائریکٹر حاضر نہ ہوئے ۔ عدالت نے دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ نیب نے گیپکو میں 400سے زائد غیر قانونی بھرتیوں پر چالان احتساب عدالت میں جمع کر ارکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :