لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیو ایئر پولو کپ 2017ء کے فائنلز کل کھیلے جائینگے

مین فائنل بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن اور احسن اینڈ کو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 7 جنوری 2017 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیو ایئر پولو کپ 2017ء کے فائنلزکل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ مین فائنل دوپہر تین بجے بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن اور احسن اینڈ کو کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر 1.45 پر باڑیز اور امپریل شوگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر (ر) ہمایوں ملک ہوں گے جبکہ گیسٹ آف آنر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر ہوں گے۔

لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون کے مطابق لاہور پولو کلب میں اس سال کے سیزن کا پہلا حصہ بہت ہی کامیاب رہا۔ زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد ہر فائنل کے موقع پر موجود رہی جو خوش آئند ہے۔ پولو کا کھیل بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

فائنل کھیلنے والی بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن اور احسن اینڈ کو کی ٹیمیں بیلنس اور اچھی ہیں۔

امید ہے کہ ایک بہترین فائنل دیکھنے کو ملے۔بلال سٹیل/ڈسکون کنسٹرکشن کی ٹیم میں علی الٰہی، شہریار ایاز درانی، تیمور علی ملک اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ احسن اینڈ کو میں حسین منوں، عادل یار ٹوانہ، عاطف یار ٹوانہ اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی باڑیز میں ابراہیم باڑی، جمیل الرحمان باڑی، تیمور مواز خان اور حمزہ مواز خان جبکہ امپریل شوگر میں ابراہیم شیخ،نوید شیخ، حارث ہارون ملک اور میاں حسین افتخار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :