سعودی حکومت نے پاکستان کا کم کیا گیاحج کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

اعلان 19جنوری کو مکہ میں ہونے والی حج پالیسی 2017ء کے سلسلہ میں حج کانفرس میں کیا جائے گا

ہفتہ 7 جنوری 2017 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) سعودی حکومت نے پاکستان کا کم کیا گیاحج کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ اعلان 19جنوری کو مکہ میں ہونے والی حج پالیسی 2017ء کے سلسلہ میں حج کانفرس میں کیا جائے گاآن لائن کے مطابق سعودی حکو مت نے چارسال قبل حرمین شریفین کی توسیع کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگرممالک کاحج کوٹہ کم کیا تھا ، جبکہ اس سلسلہ میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما سابق ریجنل چیئرمین حافظ شفیق کاشف کا کہنا ہے یہ فیصلہ خوش آئند ہے مگر یہ کوٹہ انھیں آرگنائزرز کو ملنا چاہیے جن سے لیا گیا تھا ، حج پالیسی2017پرائیویٹ کمپنیوں کی مشاورت کے بغیر قابل عمل نہیں ہوسکتی، حج۔

اس سال بھی پرائیویٹ سیکٹر سعودی عرب میںعازمین حج کو قیام و طعام کے بہترین انتظامات مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

50 کوٹہ والی نجی کمپنیوں کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر برطانیہ اور یورپی ممالک سے ذیادہ بہتر اور فعال کردارادا کر رہا ہے۔ بے تحاشہ ٹیکسز اور کڑی شرائط کے باوجود اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ 4سال پہلے جب حرمین شریفین کی توسیع کی وجہ سے حج کوٹہ کم کردیا گیا تھا اس وقت حج آرگنائزرز اپنے حصے کا کوٹہ حکومت کو دیا تھا اس موقعہ پر کوٹہ بحالی کے بعد تقسیم کا جو معاہدہ ہوا تھا اس کی پاسداری کی جائے تاکہ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ چلتے رہیں۔