فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ

تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ،ْ ایف آئی آر میں اغوا کی دفعہ 365 لگائی گئی ،ْ ذرائع

ہفتہ 7 جنوری 2017 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے جس کا مقدمہ درج لوہی بھیر تھانہ میں درج کرلیا گیا ۔ ہفتہ کو سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر کے مطابق وہ گذشتہ رات بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ سلمان حیدر نے اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات 8 بجے تک گھر پہنچ جائیں گے ،ْ10 بجے کے قریب اہلیہ نے انھیں فون کیا مگر انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر کے نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے ان کی گاڑی لے لی جائے۔پولیس حکام کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاؤن کے قریب سے ملی ہے ،ْتھانہ لوئی بھیر میں ان کی گمشدگی مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ سلمان حیدر کے صحافی بھائی ذیشان حیدر کی درخواست پر درج کیا گیا ایف آئی آر میں اغوا کی دفعہ 365 لگائی گئی ہے ،ْپولیس کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔