بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کو مزید شفاف بنانے کیلئے پورے ملک میں نیا سر وے کرا یا جائیگا ، ماروی میمن

کام شروع ہو چکا ، ابتدائی مر حلے میں ڈیر ہ اسماعیل خان کو بھی شامل کیا جائیگا ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی سے متعلق ملک بھر سے شکایات موصو ل ہو ئی ہیں اس لئے اب ادائیگیاں بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائیں گے ، جے یو آئی ف کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 7 جنوری 2017 19:04

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کو مزید شفاف بنانے کیلئے پورے ملک میں نیا ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن وفاقی وزیر ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کو مزید شفاف بنانے کیلئے پورے ملک میں نیا سر وے کرا یا جائیگا جس پر کام شروع ہو چکا ہے اور ابتدائی مر حلے میں ڈیر ہ اسماعیل خان کو بھی شامل کیا جائیگا وہ سر کٹ ہا ئو س ڈی آئی خا ن میں جے یو آئی ف کے وفد سے گفتگو کر رہی تھی وفد کی قیا دت جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے کی جبکہ وفد میں سابق ایم پی اے نوابزادہ طاہر بن یامین ، ڈسٹرکٹ ممبر بد منیر ، چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ ، قاری عصمت اللہ نعمانی ، ابراہیم نیا ز ی ، شیخ محمو د ، ظفر اعوا ن شامل تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی آئی خان کی پسماندگی کو دیکھتے ہو ئے میری کوشش ہو گی کہ یہاں سے جلد از جلد سروے شروع کیا جا ئے اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کے متعلق ملک بھر سے شکایات موصو ل ہو ئی ہیں کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے تحت جن مستحقین کو رقوم لینے کے لئے کارڈ دیئے جا تے ہیں وہ اکثر پڑھی لکھی نہیں ہوتیں ملک بھر کی ساٹھ فیصد سے زائد آبا دی دیہاتوں میں رہتی ہے یہا ں پر تو پڑھے لکھے لو گ اے ٹی ایم کا استعمال نہیں جانتے تو دیہات میں رہنے والی عورتیں اے ٹی ایم کا استعمال کس طر ح کرینگی اس لئے ہم ملک بھر میں اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ تبدیل کر رہے ہیں اور اب بائیو میٹرک کے ذریعے ادائیگیاں کرینگے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مر کز میں مسلم لیگ (ن) کی اتحا د ی ہے اور ہم اتحا دیو ں بہت خیا ل رکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان صا حب ہمارے بھی بڑے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو شفا عطا ء فر ما ئیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے جو سر وے ہوا تھا اس میں جو غلطیا ں ہوئی ہیں اب انکو نہیں دہرایا جائیگا اور میں مختلف اضلا ع کے دور ے کرکے لو گو ں سے اس پروگرام کو صاف و شفاف بنانے کیلئے تجاویز بھی لے رہی ہو ں قبل ازیں جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے بی آئی ایس پی کی چیئر پر سن ماروی میمن کو بتا یا کہ ڈی آئی خا ن ایک پسماندہ ضلع ہے اور یہاں پر غر یب لو گو ں کی آبا دی بہت زیا دہ ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے جو سابقہ سر وے ہوا تھا اس میں کافی غلطیا ں ہیں اور جانب داری بھی تھی اس لئے نئے سر وے کی اشد ضرورت ہے اور اس میں ڈی آئی خان کو تر جیح دینی چاہیے تاکہ مستحق افراد اس سے استفادہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ رقوم کی ادائیگی جو اے ٹی ایم کے ذریعے کی جا رہی ہے وہ سسٹم بھی ٹھیک نہیں کیونکہ دیہاتی خواتین کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ اے ٹی ایم مشین کو کس طر ح استعمال کر نا ہے جس کی وجہ سے انکے کارڈ بلاک ہو جاتے ہیں اور تین تین ماہ تک ان کو کارڈ کی واپسی کا انتظار رہتا ہے بینکو ں والے خصوصاً حبیب بینک تعاون نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :