کراچی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وارکے کارندے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری اورناظم آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وارکے کارندے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کے علاقے وچھانی محلہ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گل حمید بلوچ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیز بلوچ گروپ سے ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے 2 ساتھی یوسف پٹھان اور اکبر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ادھرناظم آباد پولیس نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم حماد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 3 چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :