کراچی ،ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت، 14 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 7 جنوری 2017 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناسازہے اور دل کے عارضے میں مبتلا ہے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا گزشتہ روز عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی بیماری سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے دونوں ریفرنس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی واضح رہے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں17 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت میں نیب کی جانب سے پیش کیے گئے چار گواہوں کے بیان بھی قلمبند ہوچکے ہیںاور ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی کے باعث نیب کے پانچویں گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔