کینٹ ایریا میں ریڈ زون کا مسلہ حل کر دیا گیا ہے، میاں محمد ندیم اختر ث

ہفتہ 7 جنوری 2017 21:04

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میاں محمد ندیم اختر نے کہا ہے کہ کینٹ ایریا میں ریڈ زون کا مسئلہ حل کروادیا ہے۔ 300میٹر تک نئی تعمیرات پر پابندی جبکہ اس کے بعد ڈبل سٹوری کے لئے نقشوں کی منظوری شروع ہو چکی ہے ،پہلے 5مرلہ سے کم نقشہ پاس نہیں ہوتا تھا اب 2 سی3مرلہ کا نقشہ بنوا کر لوگ مکان تعمیر کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیکس ریکوری 100فیصد ہے اسی نسبت سے عوام کو سہولتیں بھی میسر کی جاتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی قیادت اہل، مخلص اور درد دل رکھنے والی شخصیات کے پاس ہے۔منتخب نمائندوں نے ان کے ساتھ مل کر متعدد اہم امور سرانجام دئیے ہیں۔ہم ان کے شانہ بشانہ ہو کر کینٹ ایریا کو ماڈل ایریا بنائیں گے اورترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں اور بہت سے پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جن کی تکمیل کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ۔کینٹ ایریا میں بسنے والوں کو ہر قسم کی سہولیات زندگی فراہم کرنا ہمارا فرض عین ہے جس کو عبادت سمجھ کرکر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :