پنجاب میں دہشتگرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں ،ْ الیکشن کمیشن اور عدلیہ نوٹس لیں ،ْفردوس عاشق اعوان

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے ،ْ سابق وزیر اطلاعات کی گفتگو

ہفتہ 7 جنوری 2017 21:59

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں دندناتی پھر رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن میں حصہ لینے کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں ،ْکیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گی اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،ْفوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔