رحمان ملک کا پروفیسر سلمان حیدر کے اغواء پر اظہارتشویش، پولیس اور انتظامیہ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس قرار

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پروفیسر سلمان حیدر کے اغواء پر چیرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک ا نتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک نے پروفیسر سلمان حیدر کے اغوائ پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے اغوائ کاری قابل تشویش و پریشان کن ہے۔آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب پروفیسر سلمان حیدر کی باحفاظت برآمدگی ممکن بنائیں۔اسلام آباد کے پولیس اور انتظامیہ کیلئے سلمان حیدر کی برآمدگی ایک ٹیسٹ کیس ہے۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :