بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ،4مسافر زخمی ،اوتھل پولیس کارروائی ،ایک ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) بیلہ کے قریب مسافر ویگن ٹائر برسٹ ہونے کے سبب حادثہ ،4مسافر زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ہفتے کو بیلہ کے قریب تیز رفتار ویگن ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4مسافر زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر بیلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔دریں اثناء اوتھل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی مراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔