ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اکثریتی آبادی کو اقلیت بنانے کے درپے ہے،مرکزی سیکرٹری کشمیر لبریشن لیگ

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کی آباد کاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے اور ریاست میں غالب اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غیر ریاستی لوگوں کو ریاست میں آباد کرنے کے درپے ہیں۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ پر فوری طور پر اسلامتی کونسل سے رجوع کرے اور ہندوستان کے اس غیر سیاسی و غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو سلامتی کونسل میں اٹھاتے بین الاقوامی سطح پر حکومت آزاد کشمیر کو متحرک رول ادا کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے ضروری ہیں۔ اب موجودہ حالات وواقعات کے تناظر میں بہت شدت سے اس امر کی ضرورت ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کا سیاسی وقانونی رول تحریک آزادی کے تناظر میںبحال کرکے بین الاقوامی سطح پر کشمیر یوں کو خود ہندوستان کے خلاف آزادی کے لیے راہ ہموار کرنے دی جائے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کے ظالمانہ اور سفاخانہ کردار کو کشمیر میں عوام خود ہی بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرکے اقوام متحدہ کی ابتدائی قرار داد کی روشنی میں حق خود اردایت کے لیے ہندوستان پر بین الاقوامی دبائو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت کا رول بحال کیا جائے اور اس حکومت کو بین الاقوامی سطح پر ریاستی عوام کے لیے حق خود اردایت کی تحریک کے لیے کام کرنے کی رسائی دی جائے۔ جس میں پاکستان کی سلامتی ریاستی عوام کے حق خود اردایت کے حصول اور ہندوستان کے عزائم کو خاک میں ملانے کا واحد حل ہے۔