کمالیہ،رجانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ،15 افراد زخمی

اتوار 8 جنوری 2017 12:40

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) رجانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 15 افرادزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں رجانہ روڈ پرمنڈی موڑ کے قریب دھند کے باعث مسافر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں ایک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 15 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔