فلوریڈا ہوائی اڈے پر فائرنگ کے ملزم پر مقدمہ، سزائے موت کی استدعا

اتوار 8 جنوری 2017 13:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے فورڈ لاؤڈرڈیل کے ہوائی اڈے پر فائرنگ کے ملزم ایسٹبن سینتاگو پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس کے لیے سزائے موت کی استدعا کی جائے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیش کار اب بھی اس بابت تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ دہشت گرد واقعہ تھا یا نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اٹارنی ویفیرڈو فیرر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزم پر الزام ثابت ہو گیا، تو اسے موت یا عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ 26 سالہ سابقہ امریکی فوجی نے جمعہ کو ہوائی اڈے پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک جب کہ دیگر چھ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا تھا، جو کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد ہفتے کے روز دوبارہ کھولا گیا۔