فرضی جھڑپوںمیں کشمیریوں کو شہید کرنے اور قتل عام سے تحریک آزادی ختم نہیں ہوگی

متحدہ جہاد کونسل،آزادی پسند جماعتوں کا مظفر نائیکو شہید کو زبردست خراج عقیدت

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے مظفر احمد نائیکو المعروف مظفر مولوی کیشہادت کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْن کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی۔اس دوران متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جمیل الرحمان،لبریشن فرنٹ،مسلم خواتین مرکز،لبریشن فرنٹ (آر) ،اسلامک پولٹیکل پارٹی ،ماس مومنٹ ، پیپلز لیگ اور محاذ آزادی نے سوپور کیشہید معروف جنگجو مولوی مظفر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اٴْن کے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

حزب نے بیان میں کہا کہمظفر شہید نے اپنا مقدس لہو بہا کر تحریکِ آزادی کے دشمنوں کو یہ پیغام دیا کہ زندہ رہیں گے تو غازی، اس دنیا سے نکلیں گے تو شہیدلیکن غلامی کی زندگی کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی تقریرخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے بھرپور سفارتی مہم جوئی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

صلاح الدین نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے اور اپنے قبضے کو دوام بخشنے کیلئے ہر ظالمانہ طریقہ آزما رہا ہے۔ شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مجاہد کمانڈر کو حراست میں لے کر تشدد کے بعد گولیاں مار کر جس بے دردی سے شہید کیا اس سے بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گیا۔ مزید نوجوان طلباء بھارتی قتل عام پالیسی کے خلاف مجاہدین کی صفوں میں شامل ہو گئے۔

لبریشن فرنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہ ان کا مقدس لہو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں جانے دیا جائے گا اور جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظفر احمد عرصہ دراز سے عسکری میدان میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔۔لبریشن فرنٹ (آر)چیئرمین فاروق احمد ڈار (بٹہ کراٹے )نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے پولیس کے بیان کو جھوٹ کاپلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق انہیں زیر حراست جاں بحق کیا گیا۔

اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ماس مومنٹ نے سرگرم عسکری کمانڈر مظفر احمد نائیکو کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یہ عزم دہرایا کہ اٴْن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔پیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ حصول مقصد تک جدوجہد جاری رہے گی۔محاذ آزادی کے ایک دھڑے سے وابستہ وفد نے نائب صدر قطب عالم کی قیادت میں مظفر نائیکو کے گھرجاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :