چلی میں چین کے موسم بہار کی تقریبات کا آغاز

مختلف شہروں میں موسیقی اور رقص کے پروگرام پیش کئے جائینگے چین کے خصوصی گروپ اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کرینگے

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

سنتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) چلی میں چین کے موسم بہار کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ، چلی میں یہ تقریبات چلی کے شہر وینا ڈیلمار میں ساتویں بار اور سنتیاگو میں پہلی بار منائی جارہی ہیں ، ان تقریبات کے دوران ٹامس یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جو کہ 15جنوری تک جاری رہیں گے ، تقریبات کے اختتام پر موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا جائے گا ، اس سلسلے میں صوبہ ہینان کا گروپ اپنی خصوصی پرفارمنس پیش کرے گا ،کوئنٹا ورگارا تھیٹر بھی موسیقی اور رقص کے پروگرام پیش کرے گا ، تھیٹر کے پروگرام بڑے مقبول عام ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ سات ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے ،19جنوری کو سنتیاگو میں چینی آرٹس کے بارے میں خصوصی پروگرام ہو گا جس میں پانچ چینی آرٹسٹ اپنے روایتی فن کا مظاہرہ کریں گے ، شاہراہ ریشم کے بارے میں بھی سنتیاگو میں ایک نمائش پیش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :