اسلام آباد پولیس نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کی آخری ملاقات کا پتا چلا لیا

سلمان حیدر کی آخری ملاقات نجی سکول کی خاتون پرنسپل سے ہوئی‘ پولیس نے خاتون پرنسپل کو شامل تفتیش کرلیا

اتوار 8 جنوری 2017 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پولیس نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کی آخری ملاقات کا پتا چلا لیا ‘ سلمان حیدر کی آخری ملاقات نجی سکول کی خاتون پرنسپل فضہ سے ہوئی‘ پولیس نے خاتون پرنسپل کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر نجی سکول کی پرنسپل فضہ سے مل کر تھیٹر ڈرامہ تیار کررہے تھے۔

جمعہ کی شام بنی گالہ سے پرنسپل فضا سے ملاقات کے بعد گھر کے لئے روانہ ہوئے راستے سے لاپتہ ہوگئے۔ سلمان نے اپنی اہلیہ کو فون پر بتایا تھا کہ وہ ساڑھے آٹھ بجے تک گھر پہنچ جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروفیسر کی اہلیہ نے تا حال کسی مشکوک ٹیلی فون کال سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ (ن غ/ ا چ)