فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی معاملے کی تحقیقات تیز کر دی گئیں

پروفیسر سلمان حیدر نے آخری ملاقات نجی اسکول کی خاتون پرنسپل سے کی ،ْپولیس کی خاتون پرنسپل سے تفتیش

اتوار 8 جنوری 2017 15:10

فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی معاملے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی معاملے کی تحقیقات تیز کر دی گئیں۔ پروفیسر سلمان حیدر نے آخری ملاقات نجی اسکول کی خاتون پرنسپل سے کی ،ْپولیس نے خاتون پرنسپل سے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن اور شاعر پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی تاحال معمہ بنی ہوئی ہے ،ْ پولیس حکام کے مطابق پروفیسرسلمان نے آخری ملاقات نجی اسکول کی خاتون پرنسپل سے کی۔

پرنسپل نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ سلمان حیدر شام سات بجے بنی گالہ سے اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر سلمان خاتون پرنسپل سے مل کر تھیٹر ڈرامہ تیار کر رہے تھے۔ خاتون پرنسپل اور سلمان حیدر تھیٹر ڈرامے کے پارٹنر بھی تھے۔ پولیس نے خاتون پرنسپل کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔