بجلی بحران پر قابو پانے میں موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے،لوڈ شیڈنگ نے آزاد کشمیر کی عوام کا جینا محال کر دیا ہے،آزاد کشمیر کی عوام کو 400میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 1300سے زائدمیگا واٹ ہے پھر بھی اندھیرے ہمارا مقدر کیوں ہیں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی صدر و ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوپدری کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 8 جنوری 2017 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی صدر و ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوپدری نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے میں موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے،لوڈ شیڈنگ نے آزاد کشمیر کی عوام کا جینا محال کر دیا ہے،آزاد کشمیر کی عوام کو 400میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 1300سے زائدمیگا واٹ ہے پھر بھی اندھیرے ہمارا مقدر کیوں ہیں ،لوڈ شیڈنگ کا اختیار آزاد حکومت کو دیا جائے،ہمارے وسائل سے ہمیں بھی مستفید کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلم ،جہلم اور کوھالہ ہائیڈرل پاور پروجیکٹس سے آزاد کشمیر کی عوام کو بھی بجلی دی جائے،آزاد کشمیر میں سی پیک کے تحت جو بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں ان میں لوکل لوگوں کو ملازمتوں میں ترجیح دی جانی چاہیے،محکمہ ماحولیات این او سی اس شرط پر جاری کرتا ہے کہ مقامی لوگوں کو ملازمتیں مہیا کی جانی چاہیے،لیکن کمپنیاں ملازمین بیرون ممالک یا دوسرے علاقوں سے بھرتی کر کے آزاد کشمیر کے باشندوں کی حق تلفی کرتے ہیں اس کے لیے اسمبلی کے فورم پر آواز بلند کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ برقیات لائن لاسز کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :