ساہیوال ،ْدوکاندارکے بیٹے نے والدین سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی

اتوار 8 جنوری 2017 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) نواحی قصبہ ہڑپہ میں ایک دوکاندار کے بیٹے محمد کاشف 24سالہ نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے دوکاندار محمد صدیق کے بیٹے محمد کاشف کا گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑا ہوگیا جس پر اس کے والدین نے اسے عاق کرنے کی دھمکی دی جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد کاشف نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بیہوش کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ہڑپہ لایا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ریفر کر دیا گیا جہاں محمد کاشف نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :