رواں مالی سال کے چھ مہینوں میں پیٹرول کی فروخت 21فیصد تک بڑھ گئی ‘ رپورٹ

پیٹرول کی سیلز 33لاکھ ٹن ، ڈیزل 42لاکھ ٹن رہی ،25لاکھ ٹن پیٹرول اور 18لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا

اتوار 8 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) رواں مالی سال کے چھ مہینوں میں پیٹرول کی فروخت 21فیصد تک بڑھ گئی ہے۔آئل کمپنی ایڈوائزری کونسل کے مطابق دسمبر میں پیٹرول کی فروخت 5 لاکھ ٹن اور ڈیزل کی فروخت 7لاکھ ٹن رہی ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران پیٹرول کی سیلز 33لاکھ ٹن اور ڈیزل 42لاکھ ٹن رہی ۔جولائی سے دسمبر کے دوران 25لاکھ ٹن پیٹرول اور 18لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا ۔ ماہرین کے مطابق آٹوفنانسنگ بڑھنے کی وجہ سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی طلب بڑھتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :