2016 میں بحیرہ روم پار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں تارکین وطن ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ

لاکھ63 ہزار348افراد نے یونان اور اٹلی جانے کیلئے سمندر پار کیا ان کے علاوہ 5 ہزار79 افراد ہلا ک یا لاپتہ ہوئے،محفوظ، قانونی اور شفاف نقل مکانی کیلئے بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے ،رپورٹ

اتوار 8 جنوری 2017 16:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2016 میں یورپ جانے کے لئے بحیرہ روم پار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں یہ تعداد اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق تارکین وطن کے بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ3 لاکھ63 ہزار348افراد نے یونان اور اٹلی جانے کے لئے سمندر پار کیا ان کے علاوہ 5 ہزار79 افراد ہلا ک یا لاپتہ ہوئے۔تارکین وطن کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں محفوظ، قانونی اور شفاف نقل مکانی کیلئے بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا جو ورک ویزا، خاندانوں کے دوبارہ الحاق یا عارضی سکونت کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :