عبدالقادر بلوچ نے قطر کے شہزادوں کو واشک اور خاران میں شکار کیلئے پرمٹ جاری کرایا ،سردار حاجی احمد خان

آخری حد تک مہمان نوازی کا فرض ادا کرینگے ،ن لیگ کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

اتوار 8 جنوری 2017 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) سردار حاجی احمد خان الہ زئی مسلم لیگ ن کے رہنماء الحاج ملک محمد عمر الہ زئی، جے یو آئی کے رہنماء میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی ، جے یو آئی کے رہنماء حاجی بشارت اللہ اللہ زئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی واشک جے یو آئی کے رہنما مولوی یار محمد ، جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع واشک حافظ عبدالقاہر ، حافظ عبدالقاہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع واشک نے کہا ہے کہ حکومت اور وزیر سیفران جنرل ( ر ) عبدالقادر بلوچ نے قطر کے شہزادوں کو ضلع واشک اور خاران میں شکار کے لئے پرمٹ جاری کرایا ہے جس کی ہم بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں اور آخری ہد تک مہمان نوازی کا فرض ادا کرینگے کیونکہ قطر کے شہزادے نے شکار سے پہلے جنرل عبدالقادر بلوچ کے کہنے پر واشک اور خاران ضلع میں صحت کی سہولت کے فقدان کو مد نظر رکھ کر جدید االات سے لیز 10ایمبولینسز دی ہے جو واشک پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ قطر کے شہزداے کو پرمٹ جاری ہوتے ہی بعض سیاسی رہنماوںکی جانب سے مخالفت در مخالفت شروع کردی گئی اور مختلف وقتوںمیں کوئٹہ خاران دالبندین میں پریس کانفرنس کانفرنس کرائی گئیں اور الزاما ت لگائے گئے ان تمام الزامات کوہم یکساں مسترد کرتے ہیں کیونکہ قطری شہزادہ جن علاقوںمیں شکار کرتے ہیں اور جہاں ان کا کیمپ واقعہ ہے وہ تمام تر اراضی ریکی نوشیر وانی ، الہ زئی ودیگر آباد قبائل کے ہیں جوکہ شکار پر خوش ہے اور قطر کے شہزادوں نے انہی علاقوں کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو کیمپ میں ملازمت دی ہے اور ان کی گاڑیاں کرائے پر حاصل کی ہوئی ۔

انہوںنے کہاکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جب 2005کو خاران پنجگور ، اور واشک سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے وہ اس وقت اسے اپنے حلقے اور اراضیات کا یاد نہیں آئی اور اپنی کامیابی کے بعد تاحال نہ واشک نہ خاران کا دورہ کیا اور نہ ہی اسے مذکورہ علاقوںکے محل وقوع کا کوئی علم ہے بلکہ وہ اسلام آباد کوئٹہ میں بیٹھ کر اپنے آپ کو سیاسی طورپر زندہ رکھنے کیلئے پریس کانفرنس کا سہارا لے رہے ہیںجہاں تک علاقے سے منتخب ایم پی اے کا تعلق ہے اسے عوامی نمائندہ کہنا صحیح نہیں ہے کیونکہ وہ علاقے کی نمائندگی کا دعویٰ کرتا ہے اور اسے یہ معلوم ہی نہیںکہ ضلع واشک گزشتہ کئی سالوں سے قید کا شکار ہے علاقے کے لوگ قحط سالی کی وجہ سے اپنی جانیں بچانے کیلئے صوبے کے مختلف علاقوںمیں در پدر زندگی گزار رہے ہیںجبکہ ایم پی اے الزام لگار ہے ہیں کہ قطر کے شہزادہ لوگوں کے فصلات کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ایک قوم پرست پارٹی کے قطر شہزادوںکے حوالے سے بلوچستان میں عجیب کیفیت کا شکار ہے خاران ، واشک میں مذکورہ پارٹی قطر شہزادوں کے شکایت پر مخالفت کر رہا ہے او رپنجگور میں ان کے ایم پی اے قطر شہزادوں کا استقبال کر رہا ہے جہاں تک وفاقی وزیر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ کا تعلق ہے ۔انہوںنے نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ۔انہوںنے قطر ی شہزادوں کو پرمٹ دلا کر خاران واشک او پنجگور میں بے روزگار وں کیلئے روزگار کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اس وقت مذکورہ علاقوں میں وفاقی وزیر کے تجویز پر اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری و ساری ہے جس کی تکمیل سے خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی ۔